0
Monday 29 Apr 2013 18:45

بلوچستان، ڈاکٹر مبشر احسن کے اغواء کیخلاف تمام سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال

بلوچستان، ڈاکٹر مبشر احسن کے اغواء کیخلاف تمام سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر مبشر احسن کے اغواء کے خلاف ڈاکٹرز نے ہڑتال کی۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر مبشر احسن کو دو روز قبل چمن میں واقع ان کے گھر کے باہر سے مسلح افراد نے اغواء کرلیا تھا۔ جس کے خلاف تمام ڈاکٹرز نے سرکاری اسپتالوں سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔ کوئٹہ میں سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال، فاطمہ جناح چسٹ اینڈ جنرل اسپتال، ہیلپر آئی اسپتال سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈاکٹرز احتجاجاً بائیکاٹ پر ہیں۔ جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے غریب مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹر مبشر احسن بازیاب نہیں ہوتے ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔

خبر کا کوڈ : 259093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش