0
Monday 29 Apr 2013 18:34

مملکت خداداد پاکستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، علامہ صادق رضا تقوی

مملکت خداداد پاکستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، علامہ صادق رضا تقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے ملیر جعفر طیار میں PS 127 اور NA 257 الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل، بیروزگاری، دہشتگردی کا خاتمہ مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیح ہے، ہمارا عزم اسلامی فلاحی ریاست قائداعظم کے تصور کو عملی جامہ پہنانا ہے، ملکی قدرتی وسائل کا صحیح استعمال کرکے ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات دلائیں گے، معیاری اور یکساں نظام تعلیم مہیا کرنا اور عوام کو فوری سستا انصاف دلوانا مزدوروں، تاجروں، صنعتکاروں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا منشور ہے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کو دنیا کے نقشے پر خود مختار ترقی یافتہ مستحکم دیکھنا چاہتی ہے اور اس کیلئے جہد مسلسل جاری رکھیں گے، 11 مئی ملک میں تبدیلی کا دن ہے، عوام اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں، لوٹ کھسوٹ اور جھوٹ پر مبنی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر جعفر طیار حیدری چوک پر الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے خطاب سے کیا۔

علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی جلسے کرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں، نامزد امیدوار، کارکنان، ذمہ داران اور ہمدرد گھر گھر جاکر عوام میں ووٹ کا شعور اجاگر کریں، بلاخوف و خطر رابطہ مہم تیز کرکے تنظیمی پیغام کو عام کریں، عوام خیمے پر مہر لگا کر مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کو ووٹ دیں، ہم سچائی دیانتداری پر یقین رکھتے ہیں، اسمبلیوں میں جانے کا موقع ملا تو عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرینگے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے PS 127 کے امیدوار سید حسن عباس رضوی اور NA 257 ڈاکٹر حسن جعفر رضوی کے امیدوار نے یقین دہانی اور پرعزم ہوتے ہوئے اعادہ کیا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہوگی، بلارنگ و نسل انسانیت کی خدمت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 259128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش