QR CodeQR Code

کراچی کو انتخابات تک فوج کے حوالے کیا جائے، عذیر بلوچ

29 Apr 2013 19:16

اسلام ٹائمز: چیئرمین کراچی سٹی الائنس نے کہا کہ کراچی کے حالات پر قابو پانے اور ایم کیو ایم جیسے فتنہ گر تنظیم کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دیا جائے تاکہ مزید جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے۔


اسلام ٹائمز۔ میڈیا سینٹر لیاری کے ترجمان کے مطابق کراچی سٹی الائنس کے چیئرمین سردار عذیر جان بلوچ نے کراچی کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے نازک حالات اور آنے والے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی کو انتخابات تک پاک فوج کے حوالے کر دیا جائے کیونکہ پولیس اور رینجرز حالات پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ گذشتہ روز بم ہونے والے دھماکوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے نامزد کردہ ایجنٹ شہر قائد کو برباد کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ ایک لسانی تنظیم شہر میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لئے معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔
 
عزیر بلوچ نے مزید کہا کہ متعدد بار دھماکوں میں رپورٹ کے مطابق ایک ہی ساخت کے بم کے استعمال سے یہ بات عیاں ہے کہ اس قسم کے واقعات میں کون ملوث ہے اور کون چاہتا ہے کہ انتخابات ملتوی ہوں۔ لیاری میں دہشت گردوں کی کارروائی ایم کیو ایم کے ہتکھنڈوں کا شاخسانہ ہے۔ مظلوم ثابت کرنے کے لئے وہ اپنے بھی دفاتر پر بموں کے دھماکے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاطر دہشت گردوں کا ایک ہی علاج ہے کہ انتخابات وقت پر کئے جائیں تاکہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے اور کراچی کے حالات پر قابو پانے اور ایم کیو ایم جیسے فتنہ گر تنظیم کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دیا جائے تاکہ مزید جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف پرویز کیانی کراچی کے امن کو دوبارہ برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کریں۔


خبر کا کوڈ: 259141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/259141/کراچی-کو-انتخابات-تک-فوج-کے-حوالے-کیا-جائے-عذیر-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org