0
Monday 29 Apr 2013 20:44

مغرب مہلک ہتھیاروں کی تلاش کے بہانے بشار الاسد کا تختہ الٹنے سے باز رہے، سرگئی لاروف

مغرب مہلک ہتھیاروں کی تلاش کے بہانے بشار الاسد کا تختہ الٹنے سے باز رہے، سرگئی لاروف
اسلام ٹائمز۔ ماسکو نے مغرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں انسانی تباہی کے ہتھیاروں کے تلاش کے بہانے بشار الاسد کا تختہ الٹنے سے باز رہے، جس طرح عراق میں مہلک ہتھیاروں کی بدنام تلاشی کا راستہ اختیار کیا گیا تھا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون شام میں حقائق کی تلاش کے لئے مشن بھیجنے پر کیوں زور دے رہے ہیں، جس کے لئے دسمبر میں حکومت کی طرف سے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے غیر ثابت شدہ دعوئوں کا جائزہ لینے کی بات کی گئی ہے۔ لاروف نے روس نے 2003ء میں عراق میں امریکی قیادت میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کی تھی، جس کے نتیجے میں صدام حسین کا تختہ الٹا گیا۔ لاروف نے افریقی یونین کمیشن کے سربراہ نکوسازانا دلامینی زوما کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کچھ حکومتوں اور بعض دیگر لوگوں پر الزام لگایا کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کی بات شام میں غیر ملکی مداخلت پر اصرار کے لئے کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 259169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش