QR CodeQR Code

انتخابی عمل کو یقینی بنانے کیلئے ملک میں امن و امان یقینی بنایا جائے، چیف جسٹس

30 Apr 2013 20:28

اسلام ٹائمز: بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وفد سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک میں چھوٹے بڑے سے یکساں برتاؤ کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان یقینی بنایا جائے تاکہ عوام انتخابی عمل میں شریک ہو سکیں۔ اب جمہوریت کے علاوہ کسی اور نظام کی بات نہیں ہو سکے گی۔ راولپنڈی ڈویژن کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وفد سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک میں چھوٹے بڑے سے یکساں برتاؤ کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے، عوام سمجھتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی ہی میں ان کی ترقی ہے، آئین کی حکمرانی کے برعکس چلنے کی کسی میں جرات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء تحریک آئین و قانون کی حکمرانی اور ملکی باگ ڈور آئین و قانون پر یقین رکھنے والوں کو سونپنے کیلئے تھی۔ وکلاء کی مدد سے عدلیہ آج ایک مستحکم ادارہ بن چکی ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پانچ سال بعد انتخابات کی طرف جا رہے ہیں، آج جو کچھ ہو رہا ہے اس کا سہرا وکلاء تحریک کے سر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ججوں کی تعداد بڑھانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، سابق حکومت نے تحریری مطالبے کے باوجود تعداد نہیں بڑھائی۔ نئی حکومت کے سامنے بھی یہی بات رکھیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف آسان بنانے کی منزل ابھی حاصل نہیں ہوئی، مایوس نہیں ہوں، انشاءاللہ منزل تک ضرور پہنچیں گے۔


خبر کا کوڈ: 259465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/259465/انتخابی-عمل-کو-یقینی-بنانے-کیلئے-ملک-میں-امن-امان-بنایا-جائے-چیف-جسٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org