QR CodeQR Code

امریکہ پاکستان کو مجروح اور محتاج رکھنا چاہتا ہے، حاجی حنیف طیب

30 Apr 2013 18:51

اسلام ٹائمز:سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ قوم چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی چاہتی ہے، قوم وطن کے وفاداروں کو منتخب اور غداروں کو مسترد کرے ،انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ آزاد اور خودمختار پاکستان چاہتے ہیں یا امریکہ کی غلامی میں رہنے پر آمادہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ سیاسی دکانداروں کی دکانیں بند ہونے والی ہیں۔ ریاستی ادارے پنجاب تک محدود الیکشن کو پاکستان کا الیکشن بنانے کے لیے ایکشن کریں، پاکستان میں انصاف کا سورج ضرور طلوع ہو گا، قوم 11مئی کو پاکستان کے مقدر میں بربادیاں لکھنے والوں کی سیاست دفن کر دیں،حکمران طبقات کے ہاتھوں ملک برباد ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام ووٹ کی طاقت سے سیاسی قبضہ گروپوں سے ملک کا قبضہ واپس لیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں این اے 128 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار میاں اللہ رکھا وسیم اور پی پی 154 سے امیدوار حاجی رانا شرافت علی قادری کے حلقوں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سدابہار حکمران خاندانوں نے قوم کو ذلت اور اذیت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ حاجی محمد حنیف طیب نے مزید کہا کہ 11مئی کو سیاسی فرعونوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا، سٹیٹس کو کے حامی نظام نہیں بدل سکتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قوم چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی چاہتی ہے، قوم وطن کے وفاداروں کو منتخب اور غداروں کو مسترد کرے ،انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ آزاد اور خودمختار پاکستان چاہتے ہیں یا امریکہ کی غلامی میں رہنے پر آمادہ ہیں، قوم کو امریکی غلامی سے نجات کے لیے ووٹ کی طاقت کا درست استعمال کرنا ہو گا، امریکہ پاکستان کو مجروح اور محتاج رکھنا چاہتا ہے تاکہ پاکستان کو بلیک بیل کیا جا سکے، 11مئی کو عوام کے خون پر پلنے والے مگرمچھ عبرت کا نشان بن جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 259467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/259467/امریکہ-پاکستان-کو-مجروح-اور-محتاج-رکھنا-چاہتا-ہے-حاجی-حنیف-طیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org