QR CodeQR Code

ملتان، یوم شہدائے امامیہ کی تقریب 2 مئی کو مسجد الحسین (ع)میں ہوگی

30 Apr 2013 22:22

اسلام ٹائمز : آئی ایس او ملتان کے اسسٹنٹ چیف اسکائوٹ نے ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی شہدائے امامیہ کی تقریب سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی ودیگر خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم شہدائے امامیہ کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ملتان میں اس حوالے سے 2 مئی کو آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام جامع مسجد الحسین (ع)الشہداء نیوملتان میں شہدائے امامیہ کی یاد میں تقریب منعقدہوگی۔ تقریب کی صدارت ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہورحیدری کریں گے جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب میں ملتان کے شہداء کے لواحقین خصوصی شرکت کریں گے۔ تقریب سے قبل امامیہ اسکائوٹس شہدائے امامیہ کی قبور پر اسکائوٹ سلامی دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 259501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/259501/ملتان-یوم-شہدائے-امامیہ-کی-تقریب-2-مئی-کو-مسجد-الحسین-ع-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org