0
Wednesday 1 May 2013 22:34

گذشتہ 9 عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے 30 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے

گذشتہ 9 عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے 30 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے
 رپورٹ : سید محمد ثقلین 

پاکستان میں اب تک 9 عام انتخابات کے دوران مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے 30 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے 20 کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے جبکہ 10 آزاد امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔ 1977ء میں سب سے زیادہ یعنی 19 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے اور ان سب کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے تھا۔ 1993ء کے بعد قومی اسمبلی کا کوئی امیدوار بلامقابلہ کامیاب نہ ہو سکا۔ بلامقابلہ کامیاب ہونیوالے دو امیدوار شہید ذوالفقار علی بھٹو اور مرحوم محمد خان جونیجو وزارت عظمٰی کے منصب پر فائز ہوئے۔ 1970ء کے عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کی نشست این ڈبلیو 21 سے نعمت اللہ بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
 
1977ء کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے جو 19 امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے ان میں سے 15 کا تعلق سندھ اور 4 کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ کامیاب ہونیوالوں میں این اے 154 سے حاجی نور محمد خان، این اے 155 سے میر مہرہ خان بجارانی، این اے 157 سے عبدالفتح خان، این اے 158 سے غلام مجتبی جتوئی، این اے 159 سے سید بشیر احمد شاہ، این اے 163 سے شہید ذوالفقار علی بھٹو، این اے 164 سے سردار احمد خان، این اے 165 سے ممتاز بھٹو، این اے 166 سے مخدوم محمد زمان عرف طالب المولٰی، این اے 171 سے حاجی نجم الدین خان، این اے 176 سے ملک سکندر خان، این اے177 سے رئیس علی خان، این اے 178 سے لیاقت علی خان، این اے 180 سے رئیس عطا محمد مری، این اے197 سے تاج محمد جمالی، این اے 198 سے میر عبدالنبی جمالی، این اے 199 سے پرنس محی الدین اور این اے 200 سے میر امان اللہ گچکی شامل ہیں۔ 1985ء کے عام انتخابات میں 7 امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے۔
 
جن میں این اے 131 سے ملک سید خان، این اے 154 سے الہی بخش سومرو، این اے 161 سے سید بشیر احمد شاہ، این اے 165 سے احمد سلطان چانڈیو، این اے 180 سے محمد خان جونیجو، این اے 203 سے ظفر اللہ خان جمالی اور این اے 205 سے میر عارف جان حسنی شامل ہیں۔ 1990ء کے انتخابات میں این اے27 سے باروز خان اور این اے 34 سے ملک اسلم بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔ 1993ء میں این اے167 سے پیپلزپارٹی کے مخدوم امین فہیم بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔ 2002ء، 1997ء، 1988ء اور 2008ء کے انتخابات میں کوئی امیدوار بلامقابلہ کامیاب نہ ہو سکا۔
خبر کا کوڈ : 259594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش