0
Wednesday 1 May 2013 11:27

افغانستان، مختلف بم دھماکوں میں 8 افراد ہلاک

افغانستان، مختلف بم دھماکوں میں 8 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکوں کے نتیجے میں نیٹو کی انٹرنیشنل اسسٹنس فورس (ایساف) کے 3 فوجی اور 5 افغان شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان طالبان نے اتوار کو "موسم بہار آپریشن" کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس دوران غیر ملکی فوجیوں اور سفارتی علاقوں کو ہدف بنائیں گے۔ ایک مختصر بیان میں اتحادی فورسز کا کہنا تھا کہ جنوبی افغانستان میں انکے تین سروس ممبر ہلاک ہوگئے ہیں تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ 

ادھر قندھار صوبے کے شاہ ولی کوٹ ضلع میں سڑک کنارے بم حملے میں تین افغان شہری ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب ایک افغان کونسل ممبر عبدالنظر کے مطابق، شمال میں صوبہ کندوز کے ارچی ضلع میں ایک اور سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک مقامی پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ 

ماضی میں بھی بہار کے موسم کی آمد کے ساتھ طالبان اور نیٹو فورسز اور انکے مقامی اتحادیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرجاتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو مزاحمت کاروں نے تین پولیس افسران کو مار کر ہلاک کردیا تھا جسکی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 259621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش