0
Wednesday 1 May 2013 11:51

عرب ریاستوں کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے جان کیری کی عرب حکام سے ملاقات

عرب ریاستوں کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے جان کیری کی عرب حکام سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اسرائیل فلسطین امن مذاکرات کی علاقائی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے عرب ریاستوں کے سینئر حکام کے گروپ سے ملاقات کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بحرین، مصر، اردن اور قطر کے وزرائے خارجہ اور لبنان، سعودی عرب فلسطینی اتھارٹی اور عرب لیگ کے حکام سے ملاقات کی. 

ملاقات کے دوران جان کیری نے گروپ کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ فلسطین، اسرائیل نئے امن عمل مذاکرات کو عرب ریاستوں کی حمایت حاصل ہو۔ ملاقات کے بعد جان کیری اور عرب حکام نے ریاستوں کے عرب لیگ کے 2002ء امن عمل کی حمایت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 259627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش