QR CodeQR Code

الیکشن کے انعقاد میں آخری وقت تک رکاوٹیں آ سکتی ہیں، حمزہ شہباز

1 May 2013 13:43

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ ن کے رہنما نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہمیں مینیڈیٹ دیا تو پاکستان کے پہاڑ جیسے مسائل حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی سیاسی جماعتوں سے ہمدردی ہے مگر دہشت گردی اور دیگر خرابیاں کرپشن و بیروزگاری کا مداوا اور علاج بھی انتخابات کا بروقت انعقاد ہی ہے جسے ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد میں آخری وقت تک رکاوٹیں آ سکتی ہیں مگر اطمینان کی بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نگران حکومت اور آرمی سمیت تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں انتخابات کے بروقت انعقاد پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں مینیڈیٹ دیا تو پاکستان کے پہاڑ جیسے مسائل حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔


خبر کا کوڈ: 259682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/259682/الیکشن-کے-انعقاد-میں-آخری-وقت-تک-رکاوٹیں-آ-سکتی-ہیں-حمزہ-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org