0
Wednesday 1 May 2013 18:50

پاکستان کے اصل وارث علما ہیں، سید عرفان مشہدی

پاکستان کے اصل وارث علما ہیں، سید عرفان مشہدی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے، ملک کی اسلامی حیثیت، دو قومی نظریے اور نظام مصطفےٰ(ص) کے نفاذ کے لئے جماعت اہلسنت سر گرم عمل ہے، ہم ملک کو ایک فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء مشائخ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نظام مصطفےٰ(ص) نافذ ہو جائے تو ہر طرف اس کی بہاریں دیکھی جا سکیں گی۔

انہوں نے علماء سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس ملک کے اصل وارث علماء ہیں علماء کی اصل جماعت مرکزی جماعت اہلسنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی تقدیر نظام مصطفےٰ(ص) کے ساتھ وابستہ ہے، وطن عزیز میں جب نظام مصطفےٰ(ص) نافذ ہو گا تو خوشحالی آئی گی غریب بھی باعزت اور باوقار زندگی گزار سکے گا، قرآن و سنت کے نظام سے ملکی معیشت جو اب تباہ حال ہے ایک بار پھر بہتر ہو گی زمین و آسمان سے برکات نازل ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 259836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش