QR CodeQR Code

نواز لیگ اور تحریک انصاف کے دہشت گردوں کیساتھ رابطے ہیں، علامہ یوسف اعوان

1 May 2013 18:54

اسلام ٹائمز:پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر آج مسلم لیگ (ن) کا کچھ وجود ہے وہ پیپلز پارٹی کا دیا ہوا ہے اگر بینظیر بھٹو شہید معاہدہ نہ کرتی تو آج میاں صاحبان سعودی عرب میں اتفاق فاؤنڈری لگا کر کام کر رہے ہوتے.


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظریاتی کونسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں پر دہشت گرد حملے نہیں کر رہے بلکہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ یہ وہ ہی جماعتیں ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کروائی تھیں اور آواز بلند کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے رابطے ہیں جسکی وجہ سے اُن پر دہشت گرد کاروائیاں نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور حکومت میں عوامی مینڈیٹ حاصل کرنیوالی سیاسی جماعتوں کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر آج مسلم لیگ (ن) کا کچھ وجود ہے وہ پیپلز پارٹی کا دیا ہو اہے اگر بینظیر بھٹو شہید معاہدہ نہ کرتی تو آج میاں صاحبان سعودی عرب میں اتفاق فاؤنڈری لگا کر کام کر رہے ہوتے اور سیاست سے توبہ کر لی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں اور عوام اُن کے ساتھ ہے اور تمام حقائق عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 259838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/259838/نواز-لیگ-اور-تحریک-انصاف-کے-دہشت-گردوں-کیساتھ-رابطے-ہیں-علامہ-یوسف-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org