0
Thursday 2 May 2013 00:32

3 جماعتوں کو انتخابی عمل سے دور رکھ کر طالبان نواز وزيراعظم لانے کی سازش ہو رہی ہے، رحمان ملک

3 جماعتوں کو انتخابی عمل سے دور رکھ کر طالبان نواز وزيراعظم لانے کی سازش ہو رہی ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزير داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان نواز وزيراعظم لاکر قوم کا سودہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، 11 مئی کو کراچی اور خيبر پختونخوا ميں خونريزي کا خدشہ ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ميڈيا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا کہ اینٹی طالبان جماعتوں کو اليکشن سے دور رکھ کر طالبان نواز وزيراعظم لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پيپلز پارٹی، ايم کيو ايم اور اے اين پی کے درميان اتحاد ہوچکا ہے۔ جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔ رحمان ملک نے اليکشن مقررہ وقت پر ہونے سے متعلق چيف آف آرمی اسٹاف کے بيان کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اليکشن ہر صورت ميں ہوں گے اور افواہیں پھیلانے والے اور مطالبات کرنے والے مایوس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی پارلیمنٹ ہی ملکی مسائل جمہوری طریقے سے حل کرسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ہوگا تو شير بھی ديکھا جا سکتا ہے اور کرکٹ بھی کھيلی جاسکتی ہے۔ ہم تير دشمنوں پر نہيں بلکہ طالبان پر چلائيں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ لشکر جھنگوی طالبان سے مل کر ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی کے انتخابات طالبان کی حمایتی اور مخالف سیاسی قوتوں کے درمیان ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 259913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش