0
Thursday 2 May 2013 04:02

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی جہاد اسلامی کے رہنما ابو عماد الرافع سے ملاقات

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی جہاد اسلامی کے رہنما ابو عماد الرافع سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی کی سربراہی میں لبنان میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ابو عماد الرافع سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور جہاد اسلامی فلسطین کے ہیثم ابو غزلان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مظفر احمد ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں کی حق واپسی کی حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی کا کہنا تھا کہ فلسطین، فلسطینیوں کی سرزمین اور ان کا وطن ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ان سے نہیں چھین سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود غاصبانہ اور غیر قانونی ہے جسے نابود ہونا چاہئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے غیور عوام نے ہمیشہ تحریک آزادی فلسطین کی جدوجہد کی حمایت کی ہے اور آج بھی حماس، حزب اللہ اور جہاد اسلامی کی حمایت کرتے ہیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما ابو عماد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے امید کی کہ انشاء اللہ فلسطین جلد آزاد ہوگا اور دنیا بھر کے مسلمان مسجد اقصیٰ کی زیارت کو آئیں گے۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے جہاد اسلامی فلسطین کے مرکزی رہنما ابو عماد الرافع کو ماہ رمضان المبارک میں پاکستان دورہ کرنے اور بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا دو رکنی وفد جس میں مظفر احمد ہاشمی اور صابر کربلائی شامل تھے کچھ دنوں قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لئے گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 259949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش