0
Thursday 2 May 2013 20:46

قوم دہشتگردوں کے حامیوں کو ووٹ نہیں دیگی، صاحبزادہ حامد رضا

قوم دہشتگردوں کے حامیوں کو ووٹ نہیں دیگی، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے دوٹوک بیان نے منفی قیاس آرائیوں کو دفن کر دیا ہے، قوم دہشت گردوں کے حامیوں کو ووٹ نہیں دے گی، 10،10 ٹکٹیں اپنے ہی خاندان میں تقسیم کرنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، پرانے سیاست کاروں کو صرف لوٹ مار کا تجربہ ہے، پاکستان میں راہزن راہبر بن چکے ہیں، سیاسی سوداگروں کا انجام قریب ہے، قوم امریکہ سے ڈرنے والوں کو مسترد اور اللہ سے ڈرنے والوں کو منتخب کرے۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو شائستگی کے دعوے زیب نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقات کے ہاتھوں ملک برباد ہوچکا ہے، امریکہ پاکستان کو مجروح اور محتاج رکھنا چاہتا ہے، تاکہ پاکستان کو بلیک میل کیا جاسکے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے سیاسی قبضہ گروپوں سے ملک کا قبضہ واپس لیں، پاکستان میں انصاف کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم انصاف، امن اور روزگار چاہتی ہے، قوم منصفانہ اور اسلامی معاشرے کا خواب پورا کرنے کے لیے سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کو ووٹ دے اور گھوڑے کے نشان پر مہر لگا کر انقلابِ نظامِ مصطفٰی کی جدوجہد کو کامیاب کرے، ووٹ کی طاقت عوام کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ باشعور عوام 11مئی کو پاکستان کے مقدر میں بربادیاں لکھنے والے تمام طالع آزماؤں کی سیاست دفن کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 260164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش