0
Thursday 2 May 2013 21:03

پی پی پی، اے این پی اور ایم کیو ایم کا اکٹھ مستقبل کا نقشہ بتا رہا ہے، جے یو آئی

پی پی پی، اے این پی اور ایم کیو ایم کا اکٹھ مستقبل کا نقشہ بتا رہا ہے، جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ نگران حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو رہی ہے اگر حالات یہی رہے تو خوف بڑھتا جائے گا تو ووٹ کون ڈالے گا۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان نے لاہور کے تاجروں کے وفد سے گفتگو اور مولانا فصیح الدین سیف کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر مولانا سیف الدین سیف، حاجی محمد قیوم، مولانا فصیح الدین، محمد فہد بٹ، محمد عتیق الرحمن، حافظ عبد الواجد، محمد قاسم افضل، حافظ عبد الصمد، محمد حسن، حافظ محمد صہیب اور دیگر رہنما موجود تھے۔

مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ حالات کی خرابی کی وجہ سے انتخا بی مہم چلانی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب انتخابی مہم اشتہارات تک سکڑ کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے ہرنائی بلوچستان میں جے یو آئی کے جلسہ پر راکٹ حملوں کی شدید مذمت کی جس میں جے یو آئی کے کارکن زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت امن کے قیام کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی جماعتیں پیسہ پانی کی طرح بہا رہی ہیں الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے اور اپنے بنائے ہوئے ضابطوں کی پابندی کرائے۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا نے کہا کہ پی پی پی، اے این پی اور ایم کیو ایم کا اکٹھ مستقبل کا نقشہ بتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو آئی ایم ایف کے چنگل سے آزادی کے بغیر ملک معاشی طور پر ترقی نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پی کلچر ختم کرنا ہو گا اور عیاشیاں چھوڑنی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی وی آئی پی کلچر کو ختم کرے گی اور سادگی اختیار کرے گی اور اس کا پیغام دے گی۔

مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نے معیشت کا پہیہ جام کر دیا ہے کاروبار متاثر ہو گئے ہیں کارخانے بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیئے نگران حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی مرکز میں بیلنس پاور کے ساتھ آئے گی اور بوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی ہم ہی بھاری اکثریت کے ساتھ جیتیں گے۔
خبر کا کوڈ : 260170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش