0
Friday 3 May 2013 00:41

برنس روڈ دھماکہ پنجاب کی بڑی سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دہشتگردوں نے کیا، رابطہ کمیٹی

برنس روڈ دھماکہ پنجاب کی بڑی سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دہشتگردوں نے کیا، رابطہ کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اس کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق برنس روڈ پر ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر ہونے والا دھماکہ پنجاب کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رپورٹس کے مطابق مذکورہ پنجاب based جماعت کا عسکری ونگ انتہاپسند مذہبی عناصر پر مشتمل ہے اور پنجاب کے عوام نے اس جماعت کے بڑے بڑے رہنماوٴں کو ان بدنام زمانہ دہشت گردوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے بار بار دیکھا ہے حتیٰ کہ بعض اخبارات میں ان ملاقاتوں کی تصاویر بھی شائع ہو چکی ہیں۔ 

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پنجاب کی مذکورہ جماعت کے سربراہ نے جمعرات کو سندھ میں ایک جلسہ عام بھی منعقد کیا تھا۔ اب ایم کیو ایم کی تحقیقاتی کمیٹی ان اطلاعات کی تحقیق کر رہی ہے جن کے مطابق اس جماعت کے عسکری ونگ کے دہشت گرد بھی اس جماعت کے پنجاب سے آنے والے قافلوں کے ساتھ سندھ میں داخل ہوئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی اس جماعت پر دہشت گردوں کا غلبہ اس قدر ہو چکا ہے کہ اس کے سربراہ نے آج سندھ میں ہونے کے باوجود صوبہ میں ہونے والے متعدد دھماکوں کی مذمت میں ایک لفظ تک نہیں کہا اور نہ ہی دہشت گردی کا شکار ہونے والوں سے تعزیت کی۔ رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیراعظم اور پنجاب اور سندھ کے نگراں وزرائے اعلیٰ سے پرزور مطالبہ کیاکہ ایم کیو ایم کی تحقیقاتی کمیٹی کی اس رپورٹ کی روشنی میں سامنے آنے والے نکات کی فوری طور پر تحقیقات کرائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 260192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش