0
Friday 3 May 2013 11:53

سندھ میں انتہائی حساس 4176 پولنگ اسٹیشنز پر 25 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہونگے

سندھ میں انتہائی حساس 4176 پولنگ اسٹیشنز پر 25 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہونگے
اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات کے موقع پر سندھ پولیس نے صوبے بھر کے 4176 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے کر 25 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی منظور کر لی۔ صوبے میں سب سے زیادہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کراچی کی ویسٹ رینج میں ہیں۔ سندھ پولیس نے الیکشن 2013ء کے لئے صوبے بھر میں 4176 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔ 5436 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 5272 اسٹیشنز کو نارمل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ صوبے میں سب سے زیادہ انتہائی حساس 1165 پولنگ اسٹیشنز کراچی کی ویسٹ رینج میں ہیں۔ حیدرآباد میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز 1183، میرپور خاص میں 250، سکھر میں 421 اور لاڑکانہ میں339 ہیں۔ پولیس کے مطابق سندھ میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 1484 ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر25000 اور حساس پونگ اسٹیشنز پر 21744 پولیس اہلکار تعینات رہیں گے اور کسی بھی منفی صورتحال کو قابو کر نے کے لئے رینجرز اور فوج کے اہلکار بھی تعینات ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 260241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش