0
Friday 3 May 2013 12:00

شامی عسکریت پسندوں کو مسلح کرنیکا آپشن زیر غور ہے، چک ہیگل

شامی عسکریت پسندوں کو مسلح کرنیکا آپشن زیر غور ہے، چک ہیگل
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ امریکہ شامی باغیوں کو اسلحہ مہیا کرنے سمیت کئی آپشنز پر غور کر رہا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یہ پہلی بار ہے کہ امریکی انتظامیہ کے کسی اعلٰی اہلکار نے شامی باغیوں کو مسلح کرنے کے حوالے سے بیان دیا ہو۔ یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں برطانوی وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ امریکی وزارت دفاع کا نامہ نگارون سے کہنا تھا کہ امریکہ شام میں براہ راست فوجی کارروائی کے حق میں نہیں ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے سال صدر اوباما نے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ باغیوں کو اسلحہ فراہم کیا جائے۔ امریکہ باغیوں کو طبی اور مواصلاتی سامان مہیا کرتا رہا ہے۔

امریکہ میں اس بات پر بحث زیادہ ہوگئی ہے کہ شام کی صورتحال کے حوالے سے امریکہ کو کیا کرنا چاہیے۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے واشنگٹن میں کہا کہ انتظامیہ شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ایک آپشن باغیوں کو مسلح کرنے کا ہے۔ آپ ایک زاویے کو دیکھتے ہیں اور اس پر سوچ بچار کرتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ یہ کریں گے یا نہیں کریں گے۔ ان آپشنز پر عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کرنی ہوگی۔ 
برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ برطانیہ یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے باعث شامی باغیوں کو اسلحہ نہیں دے سکتا۔ لیکن ہم اس آپشن پر اس وقت غور کریں گے جب چند ہفتوں بعد یورپی یونین کی پابندی ختم ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 260244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش