0
Friday 3 May 2013 13:45

شریف برادران چاروں صوبوں کو ایک دوسرے کیخلاف ورغلاء رہے ہیں، اعجاز درانی

شریف برادران چاروں صوبوں کو ایک دوسرے کیخلاف ورغلاء رہے ہیں، اعجاز درانی
اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاﺅس کے ترجمان اور پیپلز پارٹی کے رہنماء اعجاز درانی نے کہا ہے کہ شریف برادران "جھوٹ اور دروغ گوئی کے سلطان" ہیں۔ دونوں بھائی ایک صوبے میں جا کر دوسرے صوبے اور تیسرے صوبے میں جا کر چھوتھے صوبے کی عوام کو ایک دوسرے کے خلاف ورغلاء کر آمر جنرل ضیاء کے مشن کو آج بھی پورا کر رہے ہیں۔ ترجمان بلاول ہاﺅس نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے نواز شریف کی گفتگو کو اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی گفتگو کے دوران اقتدار میں آکر کراچی کو پیرس بنانے اور یہاں دودھ کی نہریں بہا دینے کے دعوے کر کے پوری پاکستانی قوم کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔
 
اعجاز درانی نے کہا کہ بڑے میاں کراچی کے لوگوں کے مسائل پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں اور کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کے دعوے کر رہے ہیں جبکہ چھوٹے میاں لاہور میں کراچی کے لوگوں کو بجلی کے مزے لوٹنے کے طعنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی کی منتخب جماعتیں اور یہاں کے نوجوان دہشت گرد نہیں بلکہ کراچی کو اندھیروں کا شہر بنانے والے خود شریف برادران اور ان کے سیاسی پیر آمر جنرل ضیاء تھے جنہوں نے یہاں اپنے 11 سالہ دور آمریت میں کلاشنکوف اور ہیروئین کلچر کو متعارف کروایا جس کی وجہ سے آج بھی کراچی کے معصوم لوگ آمر جنرل ضیاء اور شریف برادران کے گناہوں کا عذاب جھیل رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 260284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش