QR CodeQR Code

لاہور میں فائرنگ، سنی تحریک کے رہنما خرم قادری جاں بحق

3 May 2013 19:51

اسلام ٹائمز: سنی تحریک کے رہنما موتی مارکیٹ کی شاہی مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے کے بعد رکشہ میں گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے سمن آباد میں فائرنگ سے سنی تحریک کے رہنما خرم رضا قادری جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سنی تحریک کے رہنما خرم رضا قادری جاں بحق ہوگئے۔ مولانا خرم رضا قادری موتی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد رکشہ میں گھر واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ ملزم واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان سنی تحریک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خرم رضا قادری سنی تحریک علماء بورڈ کے رکن تھے۔
دوسری جانب الیکشن مہم کے دوران خیبر پختونخوا، سندھ میں بم دھماکوں کے پے در پے واقعات کے بعد لاہور پولیس نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز لاہور ذوالفقار حمید نے میڈیا کو بتایا کہ چند روز میں پندرہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور انکی نشاندہی پر مزید چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ ذوالفقار حمید کا کہنا تھا الیکشن کو ہرصورت پرامن بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 260374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/260374/لاہور-میں-فائرنگ-سنی-تحریک-کے-رہنما-خرم-قادری-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org