QR CodeQR Code

11مئی کو زرداری کا سومنات گرادوں گا، شاہ محمود قریشی

4 May 2013 13:10

اسلام ٹائمز: تھرپارکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کا کہناتھا کہ عوام کی محرومیاں دورکرنے کے لیے سندھ آیا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم شاہ محمود قریشی نے این اے 230تھرپارکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر میں غربت مٹانے آیا ہوں۔ اسمبلی میں پہنچ کر تھرپارکر کی حقیقی نمائندگی کروں گا۔ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ یہاں کے وسائل سے سابق حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھری ہیں۔ میرا سندھ سے شروع ہی سے رابطہ رہا ہے میں سندھ میں سیٹ یا اقتدار کے لیے نہیں آیا بلکہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے آیا ہوں۔ سندھ کے عوام نے اگر خدمت کا موقع دیا تو یہاں کی محرومیاں دور کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائوں گا۔ 11مئی کو زرداری کے سومنات گرادوں گا۔


خبر کا کوڈ: 260587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/260587/11مئی-کو-زرداری-کا-سومنات-گرادوں-گا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org