0
Saturday 4 May 2013 18:05

بلوچستان میں جمہوری نظام سے زیادہ قبائلی نظام مضبوط ہے، اختر مینگل

بلوچستان میں جمہوری نظام سے زیادہ قبائلی نظام مضبوط ہے، اختر مینگل

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جمہوری نظام کمزور جبکہ قبائلی نظام مضبوط ہے۔ جھگڑا ختم کرنے لئے قبائلیوں کو اکھٹا ہونا ہوگا۔ حب میں جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ چوروں کا صفایا کرنے کے لئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہر دور میں آمروں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے درمیان کھڑی ہے اور ملک کے لئے جوان بیٹوں کی قربانی دی ہے۔ اور اگر موقع ملا تو بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔

خبر کا کوڈ : 260634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش