QR CodeQR Code

پاراچنار، انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سید قیصر حسین کوواضح برتری

4 May 2013 15:05

اسلام ٹائمز: فوجی اور نیم فوجی اداروں میں سید قیصر حسین نے 882، سید اقبال حسین نے 307 جبکہ ساجد طوری نے 119 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اس رزلٹ کے مطابق سید قیصر حسین کو 67.5 فیصد، سید اقبال میاں کو 23.47 جبکہ ساجد طوری کو تقریبا 9 فیصد ووٹ مل گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے حلقہ این اے 37 سے کھڑے امیدواروں کے لئے فوجی اور نیم فوجی اداروں میں ڈالے جانے والے ووٹوں کا رزلٹ پرسوں منظر عام پر آگیا ہے۔ جسکے مطابق سید قیصر حسین نے 882، سید اقبال حسین نے 307 جبکہ ساجد طوری نے 119 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اس رزلٹ کے مطابق سید قیصر حسین کو 67.5 فیصد، سید اقبال میاں کو 23.47 جبکہ ساجد طوری کو تقریبا 9 فیصد ووٹ مل گئے ہیں۔
ایک سروے کے مطابق شروع دنوں میں سید قیصر حسین کو واضح اکثریت حاصل تھی، اور کرم ایجنسی کے 85 فیصد عوام کی ہمدردیاں انہی کے ساتھ تھیں۔ تاہم مرکز کی جانب سے ساجد طوری کے حق میں شروع کئے جانے والے مہم کے بعد ساجد طوری کی حمایت کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری جانب تعلیمی اداروں کا جائزہ لینے والی ایک ٹیم نے ایک سروے رپورٹ تیار کی ہے جسکے مطابق اساتذہ اور تعلیم یافتہ طبقے کا 80 فیصد حصہ سید قیصر حسین کو پسند کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 260641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/260641/پاراچنار-انتخابات-کے-ابتدائی-نتائج-مطابق-سید-قیصر-حسین-کوواضح-برتری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org