0
Saturday 4 May 2013 19:40

دس جماعتی اتحاد میں ہمارے مینڈیٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، قاری عثمان

دس جماعتی اتحاد میں ہمارے مینڈیٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ دس جماعتی اتحاد میں شامل بعض جماعتیں طے شدہ فارمولے سے انحراف کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ اگر 24 گھنٹوں میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کے مقابلے میں اتحادی جماعتوں نے اپنے امیدوار دستبردار نہیں کرائے تو جمعیت علماء اسلام اپنے فیصلے میں آزاد ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ جے یو آئی نے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں سابقہ حکمرانوں اور اتحادیوں کے مقابلے دس جماعتی اتحاد کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا۔ لیکن ہمارے اتحادی مسلسل ہمارے مینڈیٹ کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
 
قاری محمد عثمان نے مزید کہا کہ کراچی میں متفقہ طور پر جو نشستیں جمعیت علماء اسلام کے حصے میں آئیں، لیکن دس جماعتی اتحاد میں شامل بعض جماعتوں نے اس اتحاد کے اعلیٰ مقاصد کو پس پشت ڈالتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کے مقابلے میں ٹکٹ جاری کئے۔ جبکہ بعض علاقوں میں اتحادی جماعتیں آزاد امیدروں کی اتخابی مہم چلا رہی ہیں جو کہ اتحاد کیلئے کسی بھی صورت مفید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے ہم نے اتحادی جماعتوں کو بارہا آگاہ کیا ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ انتخابات کے انعقاد میں صرف چند دن باقی ہیں لیکن جے یو آئی کے امیدواروں کے مقابلے میں بعض اتحادی جماعتیں اپنے امیدواروں اور آزاد امیدواروں کی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 260703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش