0
Sunday 5 May 2013 05:23

ملتان، انتخابی مہم کھل کر چلانے نہیں دی جا رہی، یوسف رضا گیلانی

ملتان، انتخابی مہم کھل کر چلانے نہیں دی جا رہی، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں اور میراخاندان 1988ء سے پاکستان پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے اور آج میری دوسری نسل بھی پیپلزپارٹی سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ ہمیں موجودہ الیکشن میں انتخابی مہم کھل کر نہیں چلانے دی جارہی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک عدنان ڈوگر، ملک عثمان بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا 9 مئی کو ملتان میں عظیم الشان اور تاریخی جلسہ ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اس جلسے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ مخالفین لوڈشیڈنگ کی بات کرتے ہیں ہم نے اپنے دورمیں 400 میگا واٹ بجلی پیدا کی، ایران سے بجلی اور گیس کا معاہدہ کیا، ہمارے بہت سے اقدامات پائپ لائن میں ہیں۔ ہم اقتدار میں آئیں یا نہ آئیں مگر ہمارے اقدامات سے بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 260802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش