0
Sunday 5 May 2013 05:22

نوازشریف اور شہبازشریف کو پانچ سال ملتان یاد نہیں آیا، جاوید ہاشمی

نوازشریف اور شہبازشریف کو پانچ سال ملتان یاد نہیں آیا، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں موروثی اور لوٹ مار کے نظام کے خلاف تبدیلی کا پیغام لے کر میدان میں اُتری ہے۔ صرف اقتدار کے حصول کے لیے ملک کو بحرانوں میں دھکیلنے والی پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی سمیت پانچ سال تک اقتدار کے مزے لوٹنے والوں سے قطعی اتحاد نہیں کیا جاسکتا بلکہ مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ نوازشریف اور شہبازشریف کو پانچ سال ملتان یاد نہیں آیا عین الیکشن کے وقت پر اُنہیں ملتان یاد آ گیا۔ قوم ان سے ان سوالات کا جواب مانگتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے خواتین کی پنجاب کی صدر نے قربان فاطمہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ اگر تحریک انصاف کو واضح اکثریت ملی تو مضبوط حکومت بنائیں گے ورنہ اتحاد کی صورت میں چھوٹی موٹی جماعتوں سے بلیک میل ہونے کی بجائے موثر اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 260803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش