QR CodeQR Code

عمران خان کے بارے میں فتویٰ نہیں دیا، مولانا فضل الرحمان

5 May 2013 12:54

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے امیر کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہتا ہوں۔ فوجی آمریت کا عذاب اپنی جگہ، عوام کو جمہوریت بھی کچھ نہیں دے سکی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بارے میں فتویٰ نہیں دیا۔ میں اسے یہودی ایجنٹ کہتا ہوں۔ فوجی آمریت کا عذاب اپنی جگہ، عوام کو جمہوریت بھی کچھ نہیں دے سکی۔ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان کی یونین کونسل پانچ میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو اپنے پانچ فٹ کے جسم پر اسلام نافذ نہیں کر سکا، وہ پاکستان کا حکمران بننے کا خواب کیسے دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او اور اصغر خان سمیت دیگر اسکینڈلز میں جمعیت کا کوئی شخص ملوث نہیں۔ فوجی آمریت کا عذاب اپنی جگہ، عوام کو جمہوریت بھی کچھ نہیں دے سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا مطلب گلی کوچوں کی صفائی نہیں بلکہ ملک کو طاقتور بنانا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 260886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/260886/عمران-خان-کے-بارے-میں-فتوی-نہیں-دیا-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org