QR CodeQR Code

اصحاب رسول (ص) اور مقدس مقامات کی اہانت مسجد الاقصٰی کی تخریب کا گرین سگنل ہے، جعفر سبحانی

5 May 2013 13:29

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اس گناہ عظیم کا ارتکاب کیا ہے، اگر ان میں ذرا سی بھی انسانیت اور ایمان ہوتا تو وہ آپ کے جسد مبارک کے مشاہدے کے بعد اس فعل قبیح کو انجام دینے سے باز رہتے۔


اسلام ٹائمز۔ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمٰی جعفر سبحانی نے کہا ہے کہ اصحاب پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مزارات کی توہین مسجد الاقصٰی کی تخریب کا گرین سگنل ہے۔ مرجع عالی قدر نے حضرت حجر بن عدی (رض) کے مزار کی اہانت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات اس بات کے نشاندہی کر رہے ہیں کہ تکفیری دہشت گرد اور مخالفین نہ تنھا اسلام کو نہیں مانتے ہیں بلکہ یہ انسانیت کے بھی مخالف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حجر بن عدی (رض) نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دست مبارک پر اسلام قبول کیا اور آپ کی رحلت کے بعد حضرت علی علیہ السلام کے دامن سے منسلک ہوگئے اور اسی محبت علی (ع) کے جرم میں انہیں اور انکے فرزندوں کو شہید کر دیا گیا۔

آیت اللہ العظمٰی جعفر سبحانی کا کہنا تھا کہ چودہ سو سال کے بعد بھی حجر بن عدی (رض) کا جسد مبارک سالم تھا اور اسلام دشمن عناصر نے انکی قبر کشائی کرکے جسد مبارک کو کہیں اور منتقل کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اس گناہ عظیم کا ارتکاب کیا ہے، اگر ان میں ذرا سی بھی انسانیت اور ایمان ہوتا تو وہ آپ کے جسد مبارک کے مشاہدے کے بعد اس فعل قبیح کو انجام دینے سے باز رہتے۔ آیت اللہ سبحانی کا حضرت جعفر طیار (ع) کے مقبرے کی بے حرمتی پر کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات ولایت و اہلبیت (ع) سے دشمنی کا نتیجہ ہیں اور اور یہ واقعات اس بات کی مقدمہ ہیں کہ اسرائیل مسجد الاقصٰی کو منہدم کر دے اور اس کے ساتھ ساتھ پیغمبر گرامی قدر کے مزار اور دیگر مقامات مقدسہ اور آثار اسلامی کو نیست و نابود کر دے۔ مرجع عالی قدر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات میں دنیا بھر کے مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ ہوشیار ہوجائیں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اجازت نہ دیں۔


خبر کا کوڈ: 260915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/260915/اصحاب-رسول-ص-اور-مقدس-مقامات-کی-اہانت-مسجد-الاقص-ی-تخریب-کا-گرین-سگنل-ہے-جعفر-سبحانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org