QR CodeQR Code

دمشق پر صیہونی حکومت کا حملہ شام کیخلاف اعلان جنگ ہے، فیصل مقداد

5 May 2013 20:32

اسلام ٹائمز: سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے شام کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک مناسب وقت پر اپنے طریقے سے صیہونی حکومت کی اس جارحیت کا جواب دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے صیہونی حکومت کی طرف سے شام کی سرزمین پر جارحانہ حملے کو دمشق کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے امریکی ٹی وی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی طرف سے آج دمشق کے اطراف میں ہونے والے حملے کو اسرائیل کی طرف سے شام کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔ فیصل مقداد کا کہنا تھا کہ شام مناسب وقت پر اپنے طریقے سے صیہونی حکومت کے اس جارحانہ اقدام کا جواب دے گا۔ شام کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملہ شامی میں لڑنے والے شدت پسندوں اور صیہونی حکومت کے درمیان اتحاد کو ظاہر کرتا ہے۔
شامی حکومت اس اسرائیلی جارحیت کا جائزہ لینے اور اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے کے لئے آج ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 260999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/260999/دمشق-پر-صیہونی-حکومت-کا-حملہ-شام-کیخلاف-اعلان-جنگ-ہے-فیصل-مقداد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org