0
Monday 6 May 2013 00:02
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا

کبھی ملک کی غیرت اور عزت پر سودے بازی نہیں کی، نواز شریف

کبھی ملک کی غیرت اور عزت پر سودے بازی نہیں کی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ ملک چلانا اناڑیوں کا کام نہیں، اقتدار میں آ کر سابق حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور اس کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کلنٹن نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کی قیمت 5 ارب ڈالر لگائی تھی لیکن ہم نے پیسے کی سیاست نہیں کی بلکہ پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بنایا ہے۔ نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک چلانا اناڑیوں کا کام نہیں، کھلاڑی بلا ہلاتے رہیں گے، نون لیگ چھکے لگائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں وزارت نہیں بلکہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے پاک پاکستان چاہیئے۔ انہوں نے کہا نوجوان گیارہ مئی کو ان کے ساتھ ملکر انقلاب لائیں گے، نوجوان تیاری کریں 11 مئی کو ن لیگ کی حکومت ہی آئے گی۔ نواز شریف نے کہا مسلم لیگ ن نے پہلے بھی پاکستان کے مسائل حل کیے ہیں اب بھی کریں گے۔ ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن پاکستان کو اسکا وہ مقام واپس دلائے گی جہاں پر چھوڑا تھا۔ 

نواز شریف کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے صرف جبیں بھری ہیں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اقتدار ملا تو نوجوانوں اور ہنرمند افراد کو آسان شرائط پر قرضے دیں گے۔ نواز شریف نے کہا پاکستان میں امن قائم کریں گے، بلوچستان سے بدامنی دور کریں گے۔ انہوں نے کہا ووٹ اپنی ذات کے لئے نہیں پاکستان کے لئے مانگنے آیا ہوں، کسانوں کو تنگ کرنے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف نے جنوبی پنجاب میں مثالی خدمات کی۔ موٹروے اور گوادر پورٹ کسی سے بھیک مانگ کر نہیں بنائی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی حالت بدلنے کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے، 11 مئی کو ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، عوام نے اہم فیصلہ کرنا ہے، میں نے کبھی ملک کی غیرت اور عزت پر سودے بازی نہیں کی، کرکٹ بھی کھیلی، ایٹم بم بھی چلایا اور موٹر وے بھی بنائی۔ میاں نواز شریف اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حالت بدلنے کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے، 11 مئی کو اناڑیوں یا کھلاڑیوں کا فیصلہ کرنا ہے، 11مئی کو تو عوام نے اہم فیصلہ کرنا ہے، ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، آج پاکستان کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ بلٹ ٹرین بھی چلائیں گے، میٹرو بس اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چلے گی، اگر میں ایٹمی دھماکہ نہ کرتا تو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اونچا کیسے ہوتا۔ ان کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا تحفہ پرویز مشرف نے قوم کو دیا، اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے شخص نے لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا، ہم نے ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے کام کیا، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے لانگ مارچ کیا، اقتصادی میدان میں اپنا کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 261048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش