0
Monday 6 May 2013 00:06

جامعہ کراچی، ایم فل / پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے 6 مئی سے شروع ہونگے

جامعہ کراچی، ایم فل / پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے 6 مئی سے شروع ہونگے
اسلام ٹائمز۔ کراچی یونیورسٹی کے تحت ایم فل / پی ایچ ڈی اور ایم ایس (سرجری) / ایم ڈی (میڈیسن) 2013ء کیلئے داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت داخلہ فارم اور پراسپیکٹس پیر 6 مئی تا 21 مئی 2013ء تک جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk سے ڈاﺅن لوڈ کرکے2000 روپے کے پے آرڈر کے ساتھ بنام یونیورسٹی آف کراچی متعلقہ شعبوں میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔ داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدواروں کی فہرست 25 مئی 2013ء کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری اور متعلقہ شعبوں کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی۔ داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 27 مئی سے 30 مئی تک متعلقہ شعبے، مرکز اور انسٹیٹوٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ اتوار 2 جون 2013ء کو صبح 10 بجے ہوگا۔

اس سال جن شعبہ جات میں داخلے دیئے جا رہے ہیں ان میں کلیہ فنون کے شعبہ عربی، معاشیات، تعلیم، انگلش لٹریچر، انگلش لینگوسٹک، عمومی تاریخ، بین الاقوامی تعلقات، اسلامی تاریخ، ابلاغ عامہ، فارسی، فلسفہ، سیاسیات، سائیکلوجی، سندھی، عمرانیات، سوشل ورک، خصوصی تعلیم اور اُردو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کلیہ علوم میں شعبہ ایگریکلچر، اپلائیڈ فزکس، بوٹنی، بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جینیٹکس، جیوگرافی، جیولوجی، ریاضی، مائیکرو بائیولوجی، فزکس، فزیولوجی، شماریات اور زولوجی، کلیہ ادویات میں شعبہ فارماسیو ٹکس، فارما کولوجی، فارماسیوٹیکل کیمسٹری اور فارماکوگنوسی، کلیہ معارف اسلامیہ میں شعبہ اسلامک لرننگ، قرآن و سنہ، اصول الدین اور اسلامک اسٹڈیز، کلیہ مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنس میں بزنس ایڈمنسٹریشن، پبلک ایڈمنسٹریشن اور کامرس میں داخلے دیئے جائیں گے جبکہ کلیہ میڈیسن میں ایم ایس (سرجری) اور ایم ڈی (میڈیسن) اور کلیہ قانون میں صرف پی ایچ ڈی پروگرام کرایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 261051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش