0
Monday 6 May 2013 11:56

لداخ میں بھارتی اور چینی فوج کا آمنا سامنا ختم

لداخ میں بھارتی اور چینی فوج کا آمنا سامنا ختم
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور چین نے دولت بیگ سیکٹر سے بیک وقت اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس طرح دونوں ملکوں کے درمیان اس علاقے میں جاری فوجی کشیدگی ختم ہونے جارہی ہے، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ اتوار کی شام ساڑھے سات بجے اختتام پذیر ہونے والی دونوں ملکوں کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ کے دوران کیا گیا، اس میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اس علاقے میں دونوں ملکوں کی فوجیں، جو آمنے سامنے کھڑی ہیں، ایک ساتھ ہٹائی جائیں گی، 15 اپریل کے بعد جب چین نے حقیقی کنٹرول لائن عبور کرکے 19 کلو میٹر اندر دراندازی کرکے اپنی چوکیاں قائم کی تھی، کے نتیجے میں دونوں ملکوں کی فوجیں آمنے سامنے آگئی تھیں، اگرچہ تین بار فلیگ میٹنگز کی گئیں وہ ناکام رہی لیکن کل ہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد اس بات کا فیصلہ ہوا کہ آمنے سامنے کھڑی فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا اور یہ عمل ایک ساتھ کیا جائے گا، چین نے پہلے اس بات کو مسترد کیا تھا کہ اس کی فوجیوں نے کسی قسم کی دراندازی کی ہے اور یہ شرط رکھی تھی کہ پہلے بھارت اپنی فوجیں ہٹائیں، اس کے جواب میں بھارت نے اپنے فوجی جماو میں اضافہ کیا اور اس بات کے اشارے دیئے کہ جون کے پہلے ہفتے میں بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ چین کو منسوخ کیا جاسکتا ہے، اس کشیدگی کے بیچ دونوں ملکوں کے درمیان موجود میکنیزم کے ذریعے اعلیٰ سطحی رابطے ہوئے جس کے نتیجے میں کل شام اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 261118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش