0
Monday 6 May 2013 11:48

پاراچنار، سید اقبال میاں کا پاراچنار سٹیڈیم میں بڑے جلسہ عام سے خطاب

پاراچنار، سید اقبال میاں کا پاراچنار سٹیڈیم میں بڑے جلسہ عام سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں ایک ماہ سے جاری الیکشن مہم میں دن بدن تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اپنے اپنے انتخابی مہم کے دوران امیدوار سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ گاؤں گاؤں، گلی گلی بلکہ گھر گھر کا دورہ کررہے ہیں۔ کل کل اتوار کے دن سید اقبال میاں نے پاراچنار سٹیڈیم میں ایک بہت بڑے جلسے کا انعقاد کیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ دن دس بجے سے گاڑیوں کا ایک ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اطراف سے پاراچنار شہر میں پہنچنا شروع ہوگئے، پاراچنار شہر میں گاڑیوں سے اتر کر لوگ بڑی بڑی ٹولیوں کی شکل میں سٹیڈیم کی جانب رواں دواں تھے۔ 

جلسہ ٹھیک دو بجے شروع ہوا۔ جس میں مختلف علاقوں کے مختلف طبقات نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ جلسے سے متعدد مقررین سمیت اسی حلقے کے امیدوار ابرار حسین جان نے بھی خطاب کیا۔ انکی شرکت اور تقریر سے لوگوں میں افواہیں شروع ہوگئیں کہ ابرار حسین سید اقبال میاں کے حق میں دستبردار ہونگے۔ 

اشتہار کی رو سے لوگ کئی دن سے انتظار کررہے تھے کہ سید اقبال میاں 5 مئی کو اہم انکشافات کریں گے۔ اور بڑے بڑے راز فاش کریں گے۔ سید اقبال میاں نے اپنے خطاب میں اپنے وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل رات مجھے اپنے مشران نے مشورہ دیا کہ اس سے علاقے میں فساد پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خالی ٹینکیاں لگائی گئی ہیں انہیں پانی سے میں ہی بھر دونگا۔ ٹرانسفارمر لگائے گئے ہیں اسے بجلی کے ساتھ میں جوڑوں گا۔
انہوں نے اپنی تقریر میں راز فاش کرنے کے متعلق کسی پہلو کی طرف اشارہ نہیں کیا۔ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ بڑے بڑے راز کا جملہ لکھ کر انہوں نے لوگوں کی توجہ بھر پور انداز میں مبذول کرائی اور اپنے جلسے کو کامیاب بنا دیا۔ بعض کا خیال تھا کہ شاید رات کو سید اقبال میاں اور انکے حریفوں کے مابین ڈیل ہوچکی ہوگی۔ 
تاہم بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اقبال میاں نے اچھا کیا کہ پاراچنار کو مزید انتشار سے بچایا۔ حالانکہ بعض لوگ مقدس مقام اور مقدس لباس کے استعمال کے باوجود اسے آگ میں دھکیلنے کی بار بار کوششیں کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 261122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش