QR CodeQR Code

بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی کو فروغ دینے سے باز رہے،حافظ سعید

6 May 2013 12:30

اسلام ٹائمز:جماعت الدعوۃ کے امیر نے کہا کہ ہم اس بات کے حق میں ہیں کہ سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث لوگوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے مگر اس معاملے پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا بلاجواز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے کہا کہ سربجیت سنگھ کو سرکاری اعزاز سے نوازنا قابل افسوس ہے، بھارتی جاسوس ہیرو نہیں، پاکستانیوں کا قاتل تھا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کے حق میں ہیں کہ سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث لوگوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے مگر اس معاملے پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا بلاجواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اعمال پر نظرثانی کرے اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کو فروغ دینے سے باز رہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرف کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھی ملوث ہے جبکہ بھارت کے اپنے اندر ہونیوالی دہشت گردی میں بھارت کی ہی انتہاپسند ہندو تنظیمیں ملوث ہیں جس کا اعتراف بھارتی وزیر داخلہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کی اس مداخلت پر پاکستان کی حمایت کرنی چاہئے اور پاکستانی حکومت کو بھارت کی اس جارحیت کو اقوام متحدہ میں بے نقاب کرنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 261163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/261163/بھارت-پاکستان-کے-اندر-دہشت-گردی-کو-فروغ-دینے-سے-باز-رہے-حافظ-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org