0
Monday 6 May 2013 14:26

تیراہ، سیکیورٹی فورسز اور شر پسندوں کے درمیان جھڑپ، 18 ہلاک، 2 اہم ٹھکانوں پر فوج کا قبضہ

تیراہ، سیکیورٹی فورسز اور شر پسندوں کے درمیان جھڑپ، 18 ہلاک، 2 اہم ٹھکانوں پر فوج کا قبضہ
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی تیراہ وادی میں شدت پسندوں کے دو اہم ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کے حوالے سے خبریں موصول ہورہی ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں قسمت سر اور سنگھڑ علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔ 

اس آپریشن میں کم از کم 16 جنگجو ہلاک جبکہ انکے باقی ساتھی اپنے پیچھے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی بھی ہوئے۔ 

دوسری جانب، اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم چھ جنگجو ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ جھڑپوں میں دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 16 شدت پسند مارے گئے جبکہ دو اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات سیکورٹی فورسز نے اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے قسمت سانگھڑ میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی، جسکے نتیجے میں 16 شدت پسند مارے گئے نیز انکے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

کارروائی میں دو اہل کار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی کے علاقوں شہید سانگر، قسمت سانگر، سرکنے، شین قمر اور شنگخ کانڈاوٴ کو شدت پسندوں سے پاک کردیا ہے۔ 

ادھر ہنگو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ازغرو بانڈہ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اہم شدت پسند کمانڈر بلال سمیت 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 261230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش