0
Monday 6 May 2013 16:05

وسطی کرم، منیر خان کے انتخابی جلسے میں دھماکہ، 5 جاں بحق، منیر سمیت 50 سے زائد زخمی

وسطی کرم، منیر خان کے انتخابی جلسے میں دھماکہ، 5 جاں بحق، منیر سمیت 50 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے حلقہ این اے 38 کے امیدوار منیر خان اورکزئی کے انتخابی جلسے میں دھماکہ ہوا۔ جس میں 50 سے زائد لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے کے مطابق منیر خان اورکزئی آج پیر کو تقریبا 200 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ اپر کرم پاراچنار سے گزر کر وسطی کرم کے علاقے خومسہ پہنچے جہاں انہوں نے انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ اس کے بعد وہ یہاں سے پہاڑوں سے گھرے اور ٹمبر کے مشہور اڈے سیواک کا رخ کیا وہاں انکے لئے ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلسہ ایک مقامی مدرسے میں منعقد کیا گیا تھا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بم سٹیج کے قریب ہی پہلے سے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں جنہیں قریب واقع ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچایا گیا ہے۔ جن میں سے کافی کی تعداد تشویش ناک ہے۔ جبکہ منیر خان اورکزئی اور حلقہ این اے 37 کے امیدوار مولانا عین الدین شاکر بھی شدید زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ منیر اورکزئی اس سے قبل دو دفعہ اسی حلقے سے ایم این اے رہ چکے ہیں۔ جبکہ اس دفعہ اسکا مقابلہ سنیٹر رشید خان کے ساتھ تھا اور خیال کیا جارہا تھا کہ منیر خان اورکزئی اس دفعہ بھی جیت جائے۔ ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم طالبان اور رشید خان کے متعلق شبے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 261288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش