QR CodeQR Code

دنیا بھرکے مختلف ممالک میں 8715 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

6 May 2013 18:16

اسلام ٹائمز:جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 3373پاکستانی قیدی ہیں،دنیا میں 18ممالک ایسے بھی ہیں جہاں آج تک کسی بھی پاکستانی کے قیدنہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی جیلوں میں 8715 پاکستانی قید ہیں، سعودی عرب میں سب سے زیادہ 3373 پاکستانی قیدی ہیں، دنیا کے اٹھارہ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں آج تک کسی بھی پاکستانی کے قید نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ 3373 پاکستانی قیدی ہیں۔ بھارت میں 403 پاکستانی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں 1416 پاکستانی جیلیں کاٹ رہے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات میں 1334 اور یونان میں 319 پاکستانی قیدخانوں میں ہیں۔ افغانستان میں 350، بحرین میں 53، کینیڈا میں 26، ہانگ کانگ میں 150، جرمنی میں 38، ہنگری میں 83، فرانس میں 75، اٹلی میں 134، جبکہ ایران میں 79 پاکستانی شہری قید ہیں۔ امریکہ میں قید پاکستانیوں کی تعداد 99 ہے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دنیا کے اٹھارہ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں آج تک کسی بھی پاکستانی کے قید نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان ممالک میں ارجنٹائن، برازیل، برونائی، مراکش، میکسیکو، فلپائن ، سوئیڈن، شام ،سوڈان، تیونس، کمبوڈیا اور چلی شامل ہیں۔ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی پاکستانی جیل میں ہلاکت اور ردعمل میں کشمیری جیل میں پاکستانی قیدی پرتشدد کے واقعات کی بعد پاکستانیوں قیدیوں کے یہ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 261325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/261325/دنیا-بھرکے-مختلف-ممالک-میں-8715-پاکستانیوں-کے-قید-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org