QR CodeQR Code

کراچی کے مختلف علاقوں میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا

6 May 2013 19:21

اسلام ٹائمز: حکومت سندھ کی درخواست پر اب تک کراچی میں 4000 سے زائد فوجی جوان اور اہلکار شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیے جا چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ رات گئے فوجی جوانوں کی نفری قافلے کی شکل میں شاہراہ فیصل سے ہوتی ہوئی مختلف علاقوں میں پہنچ گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انتخابات کے سلسلے میں فوج کی تعیناتی کا سلسلہ آخری مراحل میں ہے۔ حساس قرار دیئے گئے علاقوں سمیت کئی حلقوں میں فوجی جوان چاک و چوبند نظر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی درخواست پر اب تک کراچی میں 4000 سے زائد فوجی جوان اور اہلکار شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیے جا چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے دستے کراچی میں انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے دستے حساس علاقوں میں گشت بھی کریں گے۔ پاک فوج عام انتخابات کے دوران کوئیک رسپانس فورس کے طور پر خدمات انجام دے گی۔


خبر کا کوڈ: 261349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/261349/کراچی-کے-مختلف-علاقوں-میں-فوج-کی-تعیناتی-کا-عمل-مکمل-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org