QR CodeQR Code

کالعدم تکفیری گروہ کیجانب سے صوبائی پیکج کیخلاف گلگت بلتستان میں ہڑتال کا اعلان

6 May 2013 23:12

اسلام ٹائمز: تنظیم اہلسنت والجماعت کے مقامی امیر کیجانب سے گلگت بلتستان کے صوبائی پیکج کیخلاف دیامر امن جرگہ کی ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان، سیاسی و مذہبی حلقوں کیجانب سے غیر جمہوری عمل پر تشویش کا اظہار۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سبکدوش ہونے والی حکومت کی جانب گلگت بلتستان سیلف گورننس آرڈنینس کے عنوان سے دیئے جانے والے آئینی پیکج کی مخالفت میں دیامر امن جرگہ کی جانب سے آج گلگت بلتستان بھر میں دی جانے والی ہڑتال کی کال کی کالعدم تکفیری گروہ تنظیم اہلسنت والجماعت کے مقامی امیر قاضی نثار احمد کی جانب سے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کل پورے گلگت بلتستان کی طرح گلگت شہر میں بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب گلگت بلتستان کے مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی راہنماوں نے اسے علاقے کے امن و امان کو تہہ و بالا کرنے اور نادیدہ قوتوں کی سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے اس پیکج کی سیاسی سے زیادہ مذہبی بنیاد پر مخالفت کو علاقے کے مستقبل کیلئے خطرناک عوامل میں سے قرار دیتے ہوئے مذکورہ شدت پسند راہنماوں کیخلاف ایسے غیر جمہوری اقدامات پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 261375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/261375/کالعدم-تکفیری-گروہ-کیجانب-سے-صوبائی-پیکج-کیخلاف-گلگت-بلتستان-میں-ہڑتال-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org