0
Monday 6 May 2013 21:56

عام انتخابات، ملتان کور سے فوجی دستے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کو روانہ

عام انتخابات، ملتان کور سے فوجی دستے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کو روانہ
اسلام ٹائمز۔ انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ملتان کور سے پاک فوج کے دستے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے لئے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ انتخابات2013ء میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فوجی دستے روانہ ہو گئے ہیں جو ملتان سمیت مظفرگڑھ، راجن پور، خانیوال، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں سول انتظامیہ کی مدد کریں گے اور کوئک رسپانس فورس کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ پاک فوج کے یہ دستے 12 مئی تک تعینات رہیں گے اور حساس پولنگ اسٹیشنز کو اپنے کنٹرول میں رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 261380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش