QR CodeQR Code

کرپٹ لوگ کبھی ایک دوسرے کا احتساب نہیں کرتے، عمران خان

7 May 2013 02:47

اسلام ٹائمز: ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم شیر کا شکار کریں گے، شیر اب چھپ گیا ہے اور تیر کہیں نظر نہیں آ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سترہ برس سے گیارہ مئی کے میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو صدر زرداری کی کرپشن کا علم تھا لیکن کرپٹ لوگ کبھی بھی ایک دوسرے کا احتساب نہیں کرتے۔ ان سب کا احتساب صرف عمران خان ہی کرے گا۔ عمراں خان نے کہا میاں صاحب زرداری کو سہارا میں نے نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم شیر کا شکار کریں گے، شیر اب چھپ گیا ہے اور تیر کہیں نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس سے پہلے قصور میں عوامی اجتماع سے خطاب میں عمران خان نے کہا ہے کہ صرف سڑکیں بنانے سے قوم نہیں بنتی۔ قصور کے علاقے الہ آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ عوام گیاہ مئی کو بلے کو ووٹ دیکر ان کی جماعت کو کامیاب بنائیں تا کہ معاشرے میں عدل وانصاف کا نظام قائم ہو سکے۔ جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی، پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 261417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/261417/کرپٹ-لوگ-کبھی-ایک-دوسرے-کا-احتساب-نہیں-کرتے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org