QR CodeQR Code

بلے سے پھینٹی لگانیوالے سے کیسے مناظرہ کیا جائے، وزیراعظم بنا تو صدر زرداری سے حلف لونگا، نواز شریف

7 May 2013 16:10

اسلام ٹائمز: کیپٹل ٹاک میں اس سوال کے جواب میں کہ عمران خان کہتے ہیں کہ صدر سے حلف نہیں لینگے، نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ وہ وزیراعظم نہیں بنیں گے، اس لیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں سادہ اکثریت نہ ملی تو بڑی اداسی ہوگی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جو بلے سے پھینٹی لگانے کا کہتا ہے ایسے شخص کے ساتھ کیسے مناظرہ کیا جاسکتا ہے، میں اوئے نواز شریف کہنے والے سے اوئے توئے کیسے کروں گا۔ اس سوال کے جواب میں کہ عمران خان کہتے ہیں کہ صدر سے حلف نہیں لیں گے، نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ وہ وزیراعظم نہیں بنیں گے، اس لیے ایسی باتیں کرتے ہیں، عمران خان کو اکثریت ملی تو صدر سے ہی حلف لینا پڑے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ میں وزیراعظم بنا تو صدر زرداری سے حلف لوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں نون لیگ کے صدر نے کہا کہ ذوالفقار مرزا سر پر قران رکھ کر کہہ چکے ہیں کہ رحمان ملک جھوٹا ہے۔


خبر کا کوڈ: 261565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/261565/بلے-سے-پھینٹی-لگانیوالے-کیسے-مناظرہ-کیا-جائے-وزیراعظم-بنا-صدر-زرداری-حلف-لونگا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org