0
Tuesday 7 May 2013 16:22

ہنگو، جے یو آئی (ف) کے امیدوار کے قافلے پر خودکش حملہ، 12 افراد جاں بحق، 35 زخمی

ہنگو، جے یو آئی (ف) کے امیدوار کے قافلے پر خودکش حملہ، 12 افراد جاں بحق، 35 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مفتی سید جنان کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے۔ خودکش دھماکے میں مفتی جنان محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق خودکش دھماکہ ہنگو میں پی کے43 سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مفتی سید جنان کی گاڑی کے قریب ہوا۔ پولیس کے مطابق مفتی سید جنان اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہنگو کی تحصیل دو آبہ سے اپنی گاڑی میں ٹل جا رہے تھے، ان کی گاڑی جیسے ہی ہنگو کی تحصیل دو آبہ کے مرکزی بازار میں پہنچی تو خودکش حملہ آور نے گاڑی کے سامنے آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں مفتی سید جنان محفوظ رہے، تاہم 12 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے۔ جنہیں دوآبہ، ہنگو اور ٹل کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 261571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش