0
Tuesday 7 May 2013 21:43

تحریک انصاف کا ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ، نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت

تحریک انصاف کا ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ، نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ سپورٹس گراونڈ ملتان میں منعقدہ تحریک انصاف کا جلسہ ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوا۔ اس سے قبل اس گراونڈ میں مسلم لیگ ن، ایم کیوایم، دفاع پاکستان کونسل، پاکستان عوامی تحریک، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین اور سنی تحریک نے بڑے جلسوں کا انعقاد کیا لیکن تحریک انصاف کا جلسہ ان سب سے بڑا ثابت ہوا۔ شہر بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت کے سبب میلوں تک ٹریفک جام دکھائی دی، جبکہ جلسہ میں سب سے بڑی تعداد نوجوانوں کی دیکھنے میں آئی۔ مقامی کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبا بڑی تعداد میں عمران کو سننے آئے تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جلسہ میں 50 ہزار اور غیرجانبدار ذرائع نے جلسہ کی تعداد 45 ہزار سے زائد بتائی۔ آزاد ذرائع کے مطابق کہ یہ جلسہ گزشتہ روز میاں نوازشریف کے اسی گراونڈ میں منعقدہ جلسہ سے 3 گنا بڑا تھا۔ جلسہ کے شرکا نے پنڈال آمد پر عمران خان کا تاریخی استقبال کیا۔ نوجوانوں نے تحریک انصاف کے ترانوں کیساتھ رقص بھی کیا۔ جلسہ سے شاہ محمود قریشی، مخدوم جاوید ہاشمی وتحریک انصاف کے دیگر مقامی رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 261666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش