0
Tuesday 7 May 2013 22:23

شامی حکومت گرانے کی اجازت نہیں دینگے، آئندہ اسرائیلی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، ولادیمیر پوٹن

شامی حکومت گرانے کی اجازت نہیں دینگے، آئندہ اسرائیلی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، ولادیمیر پوٹن
اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز نے اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس سے وابستہ ویب سائٹ "دبکا" میں شائع ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اسرائیل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو شام پر حملے جاری رکھنے کے حوالے سے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔ بعض خبر رساں اداروں نے شب گذشتہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی خبر دی تھی، تاہم ویب سائٹ "دبکا" نے اپنے خاص ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنا پر انکشاف کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اسرئیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو نہ صرف شام پر کئے جانے والے حملوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ روس آئندہ اس طرح کے حملوں کا منہ توڑ جواب دے۔ 

دبکا نے مزید لکھا ہے کہ اس ٹیلی فونک گفتگو میں روسی صدر نے آئندہ شام پر ہونے والے حملوں کی صورت میں جوابی حملوں کے طریقہ کار کے حوالے سے اشارہ نہیں کیا، تاہم اس بات کی واضح کر دیا ہے کہ روس نے شام کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 
دبکا کے مطابق ممکن ہے کہ جدید ترین روسی اسلحہ سے مراد اینٹی ایئر اٹیک سیسٹم ایس۔300 اور زیادہ دقت کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل اسکندر ہوں، جو 5 سے 7 میٹر کے فرق سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یہ بھی تاکید کی ہے کہ اسرائیل، امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کو شام کی حکومت گرانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ روسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو یہ بھی تاکید کی کہ وہ ان کی اس بات کو اچھی طرح یاد رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 261673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش