0
Wednesday 8 May 2013 17:14

ہنگو کے مرکزی بازار میں بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

ہنگو کے مرکزی بازار میں بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں آج دوسرے روز بھی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رہا۔ ہنگو کے مرکزی بازار میں ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجے میں 13 افراد زخمی جبکہ 2 جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ریلوے روڈ پر شہر کے مرکزی بازار میں ہوا۔ جہاں دہشت گردوں نے سبزی کے ایک ٹھیلے میں بم نصب کر رکھا تھا۔ جو زار دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے بازار میں خریداری کرنے والے 15 افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر ہنگو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں دو زخمی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد اہلسنت تھے، جبکہ زخمیوں میں اہل تشیع اور اہلسنت دونوں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنگو میں ہی جمعیت علمائے اسلام کی ریلی میں خودکش حملہ ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 261684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش