0
Wednesday 8 May 2013 00:03

11 مئی کو شخصیت کو نہیں نظریے کو ووٹ دیں، عوام نے اپنے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑنی ہے، عمران خان

11 مئی کو شخصیت کو نہیں نظریے کو ووٹ دیں، عوام نے اپنے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑنی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے پاکستان کے لئے جتنا کرسکتا تھا، ملک کیلئے 17سال لگا دیئے، اپنی زندگی بدلنے کیلئے عوام اپنا پورا زور لگائیں، عوام نے اپنے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑنی ہے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انھوں نے نیا پاکستان بنانا ہے۔ لاہور میں شوکت خانم اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے لیے 11مئی کو ووٹ ڈالنے کیلئے نکلنا ہے، عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو نہیں دیکھیں، نظریے کو ووٹ دینا ہے، عوام نے ایسا ملک بنانا ہے جہاں عدل و انصاف ہو اور ہر ایک سے برابری کا سلوک ہو، سیاسی شخصیات اور برادریوں نے ملک کو تباہ کر دیا، 11 مئی کو عوام اپنی جنگ سمجھیں۔ عمران خان اِس موقع پر قرآن کی اِس آیت کا ترجمہ بھی کیا کہ اللہ اُس قوم کی حالت اُس وقت تک نہیں بدلتا جب تک قوم اپنی حالت خود تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرتی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دنیا نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام 11 مئی کو اپنے گھروں سے نکلیں، میں نے جو کرنا تھا وہ کر دیا، اب قوم اپنی ذمہ داری سنبھالے۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم نے اپنی حالت بدلنا ہے تو 11 مئی کو شخصیت کو نہیں بلکہ نظریے کو ووٹ دیں۔ اپنے سیاسی کیرئیر میں جو کرسکتا تھا وہ میں نے کیا۔ اب قوم اپنی ذمہ داری سنبھالے۔ عوام نے اپنے بچوں کے لئے مستقبل کی جنگ لڑنی ہے۔ گیارہ مئی صرف انتخابات کا دن نہیں بلکہ عوام اس کو اپنی جنگ سمجھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاکستانیو میں اپنی زندگی کے 17 سال ملک و قوم کے لئے لڑا۔ اللہ تعالٰی نے قران پاک میں فرمایا ہے کہ اللہ پاک اس قوم کی کبھی حالت نہیں بدلتا جو اپنی حالت خود نہیں بدلتے۔ اپنے بچوں کی تقدیر بدلنے کے لئے آپ کو یہ جنگ لڑنا پڑے گی۔ آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آپ نے اس طرح رہنا ہے یا اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنا ہے۔ اپنی زندگی بدلنے کے لئے عوام اپنا پورا زور لگا دیں۔ اگر یہی لوگ دوبارہ اقتدار میں آتے رہے تو آپ شاید برداشت نہ کر سکیں۔ شخصیت کی سیاست نے ملک کو برباد کر دیا۔ نیا پاکستان بنانے کے لئے آپ کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 261703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش