QR CodeQR Code

اتنے بھولے نہیں کہ نواز شریف کے ساتھ پھر اتحاد کر لیں

پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن سے نہیں، اتحادیوں سے ملکر حکومت بنائیگی، رحمان ملک

8 May 2013 00:18

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیشک سمجھوتے کا تاثر دیں لیکن وہ انہیں بےنقاب کرتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پیپلز پارٹی سے حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن سے اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے میاں نواز شریف سے طالبان اور لشکر جھنگوی کے بم دھماکوں کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔ رحمان ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن سے نہیں، اتحادیوں سے مل کر حکومت بنائے گی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والوں کے دعوے اپنی جگہ، جیت تیر ہی کی ہوگی۔ رحمان ملک نے شریف برادران کی مبینہ کرپشن کی مزید دستاویزات منظر عام پر لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدالت بھی اسحاق ڈار کو طلب کرے۔ رحمان ملک نے چند ماہ قبل شرپسندوں کی طرف سے جلائی جانے والی مسیحی بستی جوزف کالونی کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کو حکومت میں آنے کی صورت میں مزید تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھاکہ پولنگ کے دن دھماکے ہو سکتے ہیں، موبائل فون سروس جزوی طور پر بند کی جائے۔ 

رحمان ملک نے مسیحی برادری سے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور نعرے بھی لگوائے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اتنی بھی بھولی نہیں کہ نواز شریف کے ساتھ دوبارہ اتحاد کر لے۔ نواز شریف اتحاد کی بات کر کے شاید کسی اور کو پیغام دے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیشک سمجھوتے کا تاثر دیں لیکن وہ انہیں بےنقاب کرتے رہیں گے۔ منی لانڈری کیس کے بعد وہ شریف برادران کو ایک اور تحفہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم حکمت عملی کے تحت چل رہی ہے۔ تحریک انصاف سے اتحاد کے سوال پر رحمان ملک نے کہا تیر اسٹیل سے بنتا ہے اور بلے کو دیمک لگ جاتی ہے دونوں اکھٹے نہیں ہو سکتے۔


خبر کا کوڈ: 261709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/261709/پیپلز-پارٹی-مسلم-لیگ-ن-سے-نہیں-اتحادیوں-ملکر-حکومت-بنائیگی-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org